گیس کی قیمتوں کا تعین بھی ماہانہ بنیاد پرکرنے پرغور

گیس کی قیمتوں کا ماہانہ بنیاد پرتعین کرنے کا فارمولہ تیارکرنے کاجائزہ لیاجارہا ہے,حکام.


Numainda Express January 09, 2013
گیس کی قیمتوں کا ماہانہ بنیاد پرتعین کرنے کا فارمولہ تیارکرنے کاجائزہ لیاجارہا ہے, حکام . فوٹو: رائٹرز/ فائل

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں کا تعین بھی ماہانہ بنیادپرکرنے کی تجویزکاجائزہ لیناشروع کردیاہے۔

اس ضمن میں وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے حکام نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں کا ماہانہ بنیاد پرتعین کرنے کا فارمولہ تیارکرنے کاجائزہ لیاجارہا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ گیس کی قیمتوں کا ماہانہ بنیاد پرتعین کرنے کی وجہ سسٹم میں شامل ہونے والی درآمدی گیس کی قیمت میں کمی یا اضافے کوصارفین تک منتقل کرنا ہے جس کے لیے قانون میں ترمیم کرکے گیس کی قیمتوں میں ردوبدل ششماہی کے بجائے ماہانہ بنیاد پرکرنے کی ضرورت ہے ۔

وزارت پٹرولیم کاکہناہے کہ وزارت قانون وانصاف اوگرا کے قانون میں ضروری ترامیم کی نشاندہی کرے تاکہ گیس کی قیمتوں میں ردوبدل تسلسل کے ساتھ کیاجا سکے اورایل پی جی کی قیمتوں کوماہانہ بنیاد پر کرنے کا جائزہ لیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں