کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی نوجوانی کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کینیڈین وزیراعظم کی تصاویر پر انتہائی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔


ویب ڈیسک March 02, 2017
ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کینیڈین وزیراعظم کی تصاویر پر انتہائی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔،فوٹو:فائل

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو انسانیت سے ہمدردی رکھنے کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں اوراپنی اس عادت کی وجہ سے وہ ایک منفرد مقام بھی رکھتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ خوبصورت شخصیت کے مالک بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی نوجوانی کی تصویریں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی نوجوانی کی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس پر لوگوں کی جانب سے انتہائی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

کے ٹی کے نام سے ٹوئٹر صارف لکھتی ہیں کہ نوجوان جسٹس ٹروڈو نے ہر جگہ سیاست میں نئے قاعدے متعارف کرائے ہیں۔

https://twitter.com/katie_3148/status/835683413512306688

الزبتھ بروس لکھتی ہیں کہ اگر الگور انٹرنیٹ ایجاد نہ کرتے تو وہ آج جسٹس ٹروڈو کی نوجوانی کی تصاویر نہ دیکھ پاتیں۔

https://twitter.com/elizuhbruce/status/836948729290756096

امریکی مصنف اور مزاح نگار ڈینی فرنینڈس نے ٹوئٹر پر جسٹس ٹروڈو کی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے تبصرہ کیا کہ اگر آپ کے برے دن چل رہے ہوں تو آپ جسٹن ٹروڈو کی تصویر دیکھ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں