بنوں میں آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شہید آئی ایس پی آر
آپریشن ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کیا گیا، آئی ایس پی آر
ANKARA:
بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیس آپریشن میں 4 دہشت گردہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا افسر اور اہلکارشہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی علاقے میں کارروائی کے دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ اور ایک اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شامل ہیں۔