پاکستانی فوج نے حملہ کرکے ہمارے 2اہلکار ماردیے بھارتی واویلا الزام مسترد کرتے ہیں پاک فوج

پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے دونوں جوانوں کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے, بھارتی فوج کا الزام


Numainda Express/Express Desk January 09, 2013
بھارتی پروپیگنڈا کا مقصد پاکستانی چیک پوسٹ پرہونے والی فائرنگ کے واقعے سے توجہ ہٹاناہے، پاک فدوج فوٹو: رائٹرز/ فائل

بھارتی فوج کی جانب کی پاکستانی فوج پر مقبوضہ کشمیرمیں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کاالزام لگایاگیا ہے اوربھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کی جانب سے کشمیرمیں لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کرتے ہوئے حملہ کیاگیاہے جس میں بھارتی فوج کے 2جوان ہلاک اور2زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والے ایک جوان کاسرتن سے جدا ہوگیاہے۔

پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے دونوں جوانوں کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے بھارتی فوج اس بات کاجائزہ لے رہی ہے کہ یہ ہلاکتیں فائرنگ سے ہوئیں یا حملے میں کوئی اور ہتھیار استعمال کیاگیا۔ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کی سخت مذمت کی ہے اورایک بیان میں کہاہے کہ بھارتی حکومت اس سلسلے میں پاکستانی حکومت سے باقاعدہ بات کرے گی۔

ادھرپاک فوج نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے بھارتی الزامات کومستردکر تے ہوئے کہاہے کہ یہ بھارت کی جانب سے محض پراپگنڈاہے جواتوار کوپاکستانی چیک پوسٹ پرہونے والی فائرنگ کے واقعے سے توجہ ہٹاناہے جس میں ایک پاکستانی فوجی شہیدہو گیاتھااورچیک پوسٹ کونقصان بھی پہنچا تھا۔اس واقعے میں بھارتی فوج نے پاکستان کے علاقے حاجی پیرسیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس پرپاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کر کے احتجاج کیاتھا۔

04

این این آئی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر شہیدہونے والے لانس نائیک محمداسلم کومنگل کوپورے فوجی اعزازکے ساتھ ان کے آبائی علاقے خیر پورمیں سپردخاک کر دیاگیا۔شہیدکی نماز جنازہ میں فوجی افسران کے علاوہ عمائدین علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔واضح رہے کہ محمداسلم کاچچا1971کی جنگ میں شہیدہواتھااوراس کا نام بھی محمداسلم تھا،شہید کے والدین نے اس کے چچا کے نام پراس کانام رکھاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |