پاک بھارت بہتر تعلقات کے لیے گیت ’’اک مٹی‘‘ مقبول ہوگیا

نفرت کی دیواریں گرانے اوران میںکمی کیلیے ایسے گیت کی ضرورت تھی،ہیری آنند


Showbiz Reporter March 03, 2017
نفرت کی دیواریں گرانے اوران میں کمی کیلیے ایسے گیت کی ضرورت تھی، ہیری آنند۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار، میوزک کمپوزر اور ارینجر ہیری آنند نے پاکستان اور انڈیا کے تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے تیار کردہ گیت ''اک مٹی'' نے میوزک چینل چارٹ اور سوشل میڈیا پردھوم مچا دی۔

اس گیت کوبالی ووڈ کے پلے بیک سنگر اور کمپوزر انکت تیواڑی نے پنجابی زبان میں ریکارڈ کروایا تھا تاہم اس گیت کے وڈیو کوسوشل میڈیا پردیکھنے والوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہورہا ہے۔

گیت کے کمپوزر اور شاعر ہیری آنند نے اس سلسلے میں''ایکسپریس'' کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری توقعات سے بڑھ کراچھا رسپانس سامنے آرہا ہے۔ دیارغیرمیں بسنے والے پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں میں بڑھتی نفرت کی دیواروں کوگرانے اوران میں کمی لانے کے لیے ایسے ہی ایک گیت کی ضرورت تھی۔ میں خود بھی اس حوالے سے خاصا پریشان رہتا تھا اوراچانک ایک رات میں اپنے گھرپربیٹھا تھا کہ میرے زہن میں خود بخود اس گیت کے بول آنے لگے، جن کومیں نے اپنی ڈائری میں لکھا اورپھراس گیت کوبطورمشن ریکارڈکرنے کی ٹھانی۔

ہری آنند نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اوریہاں پربسنے والے لوگ ایک دوسرے سے پیارکرتے ہیں، اسی پیار اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کے لیے میں نے ایک کوشش کی ہے اورمجھے امید ہے کہ اس کی بدولت دونوں ملکوں کے تعلقات بہتراورمستحکم ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں