کراچی نئی حلقہ بندیاں رکوانے کیلیے مزید 400 درخواستیں جمع

شہریوں نے اپنی درخواستوں میں موقف اختیارکیا ہے کہ مردم شماری کے بغیرنئی حلقہ بندیاں کرانا غیرقانونی ہیں۔

ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور آج میڈیا کوبریفنگ دیں گے۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
کراچی میں نئی حلقہ بندیاں رکوانے کیلیے الیکشن کمیشن سندھ میںشہریوں نے منگل کوبھی اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق400کے قریب بھی درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا تھا۔شہریوں نے اپنی درخواستوں میں موقف اختیارکیا ہے کہ مردم شماری کے بغیرنئی حلقہ بندیاں کرانا غیرقانونی ہیں۔




دوسری جانب کراچی میں گھرگھر جاکر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اس حوالے سے کراچی کے تما م ڈسٹرکٹ دفاترمیں سامان پہنچا دیاگیا ہے۔ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور آج (بدھ ) میڈیا کوبریفنگ دیں گے۔
Load Next Story