لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی 2 شوگر ملیں سیل کرنے کا حکم دیدیا

چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کو عدالتی احکام پر عملدرآمد کرانے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت


News Agencies March 03, 2017
چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کو عدالتی احکام پر عملدرآمد کرانے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی ملکیتی حسیب وقاص اور چوہدری شوگر ملز کو سربمہر کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سیشن جج مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کو عدالتی احکام پر عملدرآمد کرا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شوگر ملز کی جنوبی پنجاب میں منتقلی کے معاملے پر سماعت کی۔ جہانگیر ترین کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے اعتراض اٹھایا کہ حکم امتناع کے باجود دونوں شوگر ملزمیں تعمیراتی کام جاری ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا جب کہ ان شوگر ملز کے لیے بینک سے قرض بھی حاصل کیا گیا ہے، شوگر ملز کی دوسرے ضلع میں منتقلی کا نوٹیفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔

دوسری جانب فاضل بینچ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں