انکوائری دبانے پر وزارت کیڈ کے تمام افسر تبدیل 3 معطل
وزیر اعظم نے وزارت کی ناقص کارکردگی اور بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کیڈ میں مکمل صفائی کرادی ہے۔
سی ڈی اے کے سابق ممبر ایڈمن سلیمان خان وڑائچ کیخلاف انکوائری کا معاملہ دبانے اور مراسلہ واپس لینے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ظفر نصراللہ سمیت تین افسران کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیر اعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت کیڈ کے تمام جوائنٹ سیکرٹریز،ڈپٹی سیکریٹریز اور سیکشن افسران کو تبدیل کر دیا ہے جبکہ سلیمان وڑائچ کیخلاف انکوائری ختم کرنے کا 22فروری کو وزارت کیڈکی جانب سے لکھا گیا مراسلہ واپس لیتے ہوئے مبینہ کرپشن پر انکوائری اور مذکورہ افسرکو معطل کرنے کیلیے وزارت تجارت کو لکھ دیا گیا ہے۔
ادھر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایڈیشنل سیکریٹری کیڈ ظفر نصراللہ(جوائنٹ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ تعینات ہیں) سمیت ملوث افسران کو معطل کرنے کے علاوہ انضباطی کارروائی کی سفارش کی ہے۔
وزیر اعظم نے وزارت کی ناقص کارکردگی اور بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کیڈ میں مکمل صفائی کرادی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کو سابق ممبر ایڈمن سلیمان وڑائچ اورممبر انجینئرنگ شاہد سہیل کی انکوائریاں دبانے پر معطل کیا۔
ذرائع کے مطابق سلیمان وڑائچ کامرس گروپ کے گریڈانیس کے افسر ہیں جنہیں سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے کے بعد چیف میونسپل آفیسرکا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ سلیمان وڑائچ نے سی ڈی اے میں تعیناتی کے دوران زمینوں کی خریداری کی تھی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ظفرنصراللہ نے بطور ایڈیشنل سیکریٹری کیڈ( سلیمان وڑائچ کے قریبی دوست مانے جاتے ہیں ) سلیمان وڑائچ کیخلاف انکوائری رکوانے اورکیڈکی جانب سے لکھے گئے مراسلے کو واپس لینے کی منظوری دی تھی۔
دوسری جانب جوائنٹ سیکریٹری احمد بخش ناریجوکو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، جوائنٹ سیکریٹری کیڈ عائشہ فاروق کی خدمات ایف بی آر، جوائنٹ سیکریٹری کیڈ میر اعجازتالپورکو جوائنٹ سیکریٹری ٹیکسٹائل،جوائنٹ سیکریٹری مذہبی امور ندیم احمد ملک اور جوائنٹ سیکریٹری فوڈ عالمگیر احمد خان کو جوائنٹ سیکریٹری کیڈ تعینات کر دیا گیاہے۔ڈپٹی سیکریٹری کیڈ راجا زاہد پرویزکو اختر حمید نیشنل سینٹر فار رول ڈیولپمنٹ، ڈپٹی سیکریٹری احسان الحق کو ٹیکسٹال ڈویژن،عبدالوحید تھہیم کو ریونیوڈویژن،ڈپٹی سیکریٹری کیڈ صائمہ شمس کی خدمات فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن جبکہ تقرری کے منتظر نواب گل کو ڈپٹی سیکریٹری کیڈ تعینات کیا گیا۔
علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹری ٹیکسٹائل رمضان علی، ڈپٹی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ فیاض الحق، ڈپٹی سیکریٹری پارلیمانی امور آغا نجیب الرحمن ،ڈپٹی سیکریٹری ظفراقبال کی خدمات کیڈکے سپرد کر دی گئی ہیں،وزارت کیڈکے دس سیکشن آفیسر بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ڈاکٹر شبنم فردوس ،نایاب عمران، آصف ریاض،وحید میمن، نوشاد خلیق، زوہیب حسن شیخ، منظور علی شاہ،طاہر اکبر، فزاء شاہد،سہیل احمد کوکیڈ سے تبدیل کرتے ہوئے سیکشن افسر محمد فردوس،خالد محمود،ضیا الرحمن، اظہر اقبال، سردار محمود، ہدایت اللہ،جاوید اکبر،فیروز خان، سیدحسن محمود،محمد یوسف کو سیکشن افسرکیڈ تعینات کر دیا گیاہے۔