ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے کترینہ کا گول مول جواب

یہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کب زندگی کس راستے پر چلادے، کترینہ


ویب ڈیسک March 03, 2017
اداکارہ نے ہالی ووڈ انٹری کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ سے جب ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں کسی بھی چیز کو کبھی بھی نہ نہیں کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اوردپیکا پڈوکون کی ہالی ووڈ میں کامیاب انٹری کے بعد بہت سی اداکارائیں ہالی ووڈ کا رخ کرنا چاہتی ہیں تاہم جب اداکارہ کترینہ کیف سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کب زندگی آپ کو کس راستے پرچلادے جب کہ میں نے زندگی میں کسی بھی چیز کو کبھی بھی نہ نہیں کہا کیونکہ جب کسی چیز کا وقت آجائے تو آپ کوکچھ بھی معلوم نہیں ہوتا اوروہ کام ہوجاتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کترینہ نے سلمان خان سے مدد مانگ لی

اداکارہ کی اس بات سے مداحوں کو یقین ہوگیا ہے کہ وہ بھی دپیکا اورپریانکا کی طرح ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں لیکن اداکارہ کی جانب سے تاحال کی اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سلمان خان ایک بار پھر کترینہ کیف پر مہربان ہونے لگے

واضح ر ہے کہ اداکارہ نئی فلم ''جگا جاسوس'' میں جلوہ گر ہوں جو فلم متعدد مسائل کا شکارہونے کے بعد مسلسل تاخیرکا شکار ہے جب کہ اداکارہ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ''ٹائیگرزندہ ہے'' میں بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں