ایان علی کیس میں وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت درخواست غیرموثر قرار دیتے ہوئے خارج کی


ویب ڈیسک March 03, 2017
ایان علی نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، امیگریشن اوف دیگرحکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی تھی فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج نا کرنے پروزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

ماڈل ایان علی نے عدالتی حکم کے باوجود اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہ کرنے پرسیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، امیگریشن اوردیگر حکام کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ای سی ایل سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیارکیا کہ ایان کا نام ای سی ایل سے عدالتی حکم پرخارج کیا اوروہ بیرون ملک جاچکی ہیں، جس کے بعد اب توہین عدالت کی درخواست غیرموثرہوچکی ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ اس مقدمے کو خارج کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے درخواست غیرموثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |