شرجیل خان اور خالد لطیف کا فکسنگ الزامات ماننے سے انکار

ہم نے اسپاٹ فکسنگ کی ہے نہ ہی ملک کو بیچا ہے، کھلاڑیوں کو موقف


Sports Desk March 03, 2017
ہم نے اسپاٹ فکسنگ کی ہے نہ ہی ملک کو بیچا ہے، کھلاڑیوں کو موقف۔ فوٹو : فائل

پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف نے فکسنگ الزامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔

پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف نے اپنے وکلاء کی مدد سے چارج شیٹ کا جواب تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چارج شیٹ کے جواب میں پلیئرز نے ایک الزام کے علاوہ تمام الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے، دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بکی کے رابطہ کرنے پر حکام کو نہیں بتایا، ڈسپلن کی اس خلاف ورزی کا پہلے بھی اعتراف کر چکے ہیں، اس کے علاوہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ہم نے اسپاٹ فکسنگ کی ہے نہ ہی ملک کو بیچا ہے۔ کرکٹرز کی جانب سے چارج شیٹ کا جواب کل تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |