سنجے دت ایک اور مقدمے میں پھنس گئے
بھارتی شہر آگرہ میں صحافیوں نے سنجے دت اور ان کے گارڈز پر تشدد کا مقدمہ درج کرادیا
بھارتی فلموں کے معروف اداکار سنجے دت کے خلاف صحافیوں نے تشدد کی ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں جیل سے رہائی پانے والے بھارتی فلموں کے نامور اسٹار سنجے دت کو ایک اور مقدمے کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔ بھارتی اسٹاران دنوں فلم بھومی کی شوٹنگ کے لئے آگرہ میں قیام پذیر ہیں اور کافی عرصے کے بعد فلموں کا حصہ بننے کی وجہ سے مداحوں کی بڑی تعداد سنجے دت کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب نظر آتی ہے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر ان کے گارڈز ان کے مداحوں کو ان سے دور رکھتے ہیں۔ حفاظتی ڈیوٹی پر مامور گارڈ نے عوام کے ساتھ صحافیوں کے ساتھ بھی بدسلوکی کرڈالی جو اداکار کے لئے مصیبت کا باعث بن گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت کی 4 سال بعد فلم نگری میں واپسی
آگرہ میں موجود بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ سنجے دت اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے شوٹنگ میں وقفے کے دوران صحافی چند سوالات کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی حفاظت پر مامورگارڈز نے انہیں ہٹانے اور دور رکھنے کے بہانے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب کہ اداکار یہ منظر دیکھتے ہوئے بھی چپ رہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تمام واقعہ سنجے دت کی ایما پر ہوا۔ صحافیوں نے سنجے دت اور ان کے باڈی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت بیوی بچوں کو اسکوٹر پر آگرہ دکھانے نکل پڑے