الیکشن کمیشن کا سندھ میں 6نشستوں پرضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ

شیڈول کااعلان اے آراوزکی تعیناتی کے بعدہوگا،قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائیگا،محبوب انور


Staff Reporter January 09, 2013
سندھ میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا،الیکشن کمشین۔ فوٹو : فائل

موجودہ حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے میں صرف 65روز باقی رہ گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے سندھ میںدہری شہریت کی وجہ سے خالی ہونے والی 6نشستوں پرضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔شیڈول کا اعلان اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرزکی تقرری کے بعدکیا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنرمحبوب انور نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا، ابھی تک شیڈول جاری نہیں ہوا ہے، ذرائع کے مطابق منگل کو صوبائی الیکشن کمیشن کوجلد ازجلداے آر اوز تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، شیڈول کاباقاعدہ اعلان اے آراوزکی تعیناتی کے بعد کیا جائے گا۔

11

دہری شہریت کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے 4 ارکان سندھ اسمبلی رضا ہارون،ڈاکٹرمحمد علی شاہ ،عبدالمعید صدیقی اورعسکری تقوی جبکہ پیپلز پارٹی کے 2 ارکان صوبائی اسمبلی سیدمراد علی شاہ اور صادق علی میمن نے اپنی رکنیت سے استعفے دے دیے تھے،اسپیکر سندھ اسمبلی نے یہ استعفے 30نومبر 2012 کو منظورکیے، عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس یکم اپریل2008ء کو ہوا تھا، متعلقہ اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے اسمبلیوں کی آئینی مدت ختم ہونے تک 120روز سے زائد عرصہ باقی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |