طاہرالقادری کے عزائم کوسپورٹ نہیں کرسکتےسعیدغنی
طاہرالقادری کی باتوں سےانکارنہیں لیکن اس سارے ڈرامے کی آڑ میں ان کے جوعزائم ہیں ان کوسپورٹ نہیں کرسکتے۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ خسرہ کی وبا اورجمہوریت کوآپس میں لنک نہیں کیا جانا چاہیے، یہ افسوسناک ہے کہ دنیا سے یہ بیماریاں ختم ہوچکی ہیں لیکن پاکستان میں موجود ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''لائیو ود طلعت'' میں اینکر پرسن طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ طاہرالقادری کی باتوں سے کسی کوانکارنہیں لیکن اس سارے ڈرامے کی آڑ میں ان کے جوعزائم ہیں ہم ان کوسپورٹ نہیں کرسکتے۔ن لیگ کے رہنما ایازامیر نے کہاکہ اگر جمہوریت کوہٹایا گیا توخسرہ سے زیادہ مہلک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔
فنکشنل لیگ کے رہنما جام مدد علی نے کہاکہ اس وقت سندھ میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاکہ خسرہ سے ہلاکتیں بیڈگورننس ہی نہیں بے حسی بھی ہے ۔دوادارے ہیں جو خرابیوں کی وجہ ہیں ایک سیاسی اوردوسرا مذہبی دونوں میں ہی معاشرے کا کچرہ جاتا ہے۔