ہینو چوک سے سپرہائی وے تک ملیرایکسپریس وے کی باضابطہ منظوری

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں47کلومیٹر طویل ہائی وے کیلیے بین الاقوامی ٹینڈر طلب ہونگے


Staff Reporter January 09, 2013
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں47کلومیٹر طویل ہائی وے کیلیے بین الاقوامی ٹینڈر طلب ہونگے

ISLAMABAD: سندھ حکومت نے کورنگی روڈ پر ہینو چوک سے سپرہائی وے تک 47کلومیٹر طویل ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی باضابطہ طور پر منظوری دیدی ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیار کیے جانے اس منصوبے کے ٹھکیداروں کی پری کوالیفکیشن کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ماضی میں کی جانے والی پری کوالیفکیشن منسوخ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا، اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے ۔

18

اس منصوبے کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے ملکی وغیر ملکی اخبارات میں اشتہارات شائع کیے جائیں گے۔ انٹرنینشل ٹینڈر کیلیے اشتہارات میں دو ماہ کا وقت دینا لازمی ہے جس کے باعث مارچ کے مہینے میں ٹھیکیداروں کو پری کوالیفائی کرلیا جائے گا۔ منصوبے کی لاگت کا مجموعی تخمینہ60ارب روپے لگایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |