علی ظفر کی پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے فائنل میں اپنی عدم شرکت سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک March 03, 2017
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے فائنل میں اپنی عدم شرکت سے آگاہ کیا، فوٹو؛ فائل

معروف گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت کرلی۔

گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ٹائٹل سانگ ''کھیل جمے گا'' گا کرلیگ کو چار چاند لگائے ہیں جب کہ دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں ہونے جارہا ہے جس میں جہاں کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت سے معذرت کرلی ہے وہیں کچھ کھلاڑی فائنل میں شرکت کے لیے تیار بھی ہیں لیکن اب گلوکار علی ظفر بھی فائنل میں اپنی پرفارمنس نہیں دے سکیں گے۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے فائنل میں پرفارم کرنے سے معذرت کی۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں پر فارم نہیں کر سکوں گا اور یہ ایک بڑا یادگار لمحہ ہے جس کے پر امن ہونے کی امید ہے۔



علی ظفر نے فائنل میں اپنی عدم شرکت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ میں مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہوسکوں گا لیکن فائنل کے کامیاب انعقاد کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں ہیں۔



واضح رہے کہ علی ظفر نے دبئی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں