واجبات کی عدم ادائیگی پر ارجنٹائنی فٹبالرز رواں ہفتے ہڑتال کریں گے

کئی کلبز نے کھلاڑیوں کو گذشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں۔


Sports Desk March 03, 2017
کئی کلبز نے کھلاڑیوں کو گذشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں۔ ۔ فوٹو فائل

ارجنٹائنی فٹبالرز واجبات کی عدم ادائیگی پر رواں ہفتے ہڑتال کریں گے۔

ارجنٹائن کے پروفیشنل فٹبالرز نے واجبات کی ادائیگیوں کیلیے رواں ہفتے ہڑتال کے منصوبے پر عمل کا اعلان کردیا، دوسری جانب ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن ( اے ایف اے ) نے لیگ کو دوبارہ شروع کرنے میں تاخیر پر کلبزپر پابندی لگانے کی دھمکی دےدی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :حکومتی کریک ڈاؤن کے باوجود چینی فٹبال کلبز نے ریکارڈ رقم خرچ کردی

کئی کلبز نے کھلاڑیوں کو گذشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں، پلیئرز چاہتے ہیں کہ لیگ دوبارہ شروع کرنے سے قبل واجبات کی مکمل ادائیگی کو ممکن بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں