پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی پہلی سنچری

پشاورزلمی کے کامران اکمل نے 65 گیندوں پر 7 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔


ویب ڈیسک March 03, 2017
پشاورزلمی کے کامران اکمل نے 65 گیندوں پر 7 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔ فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کامران اکمل پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچز فائنل کی جانب پہنچ گئے اور پشاور زلمی کے بلے بازی کامران اکمل نے سیمی فائنل میں کراچی کنگز کے خلاف شاندار سنچری بنائی جس کے ساتھ انہیں اب تک پی ایس ایل 2017 کے ایڈیشن میں سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

کامران اکمل نے اپنی اننگز کے دوران گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار جارحانہ اسٹروکس کھیلے اور کراچی کنگز کے بولروں کی خوب پٹائی کی۔ انہوں نے 65 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے اور اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں شرجیل خان نے 58 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی تھی جنہیں پی ایس ایل کی تاریخ میں سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی کا اعزاز حاصل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں