شاہد آفریدی پی ایس ایل سے باہر

شاید آفریدی کیون پولارڈ کا کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوئے اور ان کے ہاتھ میں 12 ٹانکے آئے۔


ویب ڈیسک March 04, 2017
شاید آفریدی کیون پولارڈ کا کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوئے اور ان کے ہاتھ میں 12 ٹانکے آئے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: کراچی کنگز کے خلاف میچ میں زخمی ہونے کے بعد شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں یوں وہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور زلمی کے جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی دبئی میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران کیون پولارڈ کا کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے اور ان کے ہاتھ میں 12 ٹانکے آئے جس کے بعد شاہد آفریدی 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے جانے والا فائنل میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں پشاور زلمی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر شائقین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور جاکر کھیلوں لیکن انجری کے سبب فائنل نہیں کھیل پاؤں گا کیوں کہ ڈاکٹرز نے 10 دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |