شعیب اختر غیرملکی کرکٹرز کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے
یواے ای میں پی ایس ایل کی رونقیں بڑھانے والوں کا شکریہ اداکرناچاہیے،سابق پیسر
شعیب اختر لاہور آنے سے انکاری غیر ملکی کرکٹرز کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے۔
پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کرکٹرز سے معاہدے کرتے ہوئے یہ شرط بھی عائد کی گئی کہ انھیں فائنل کھیلنے کیلیے لاہور آنا ہوگا،مگر چیئرنگ کراس پر دھماکے کے بعد بیشتر اسٹار کھلاڑیوں نے شرکت سے معذرت کر لی تھی، اس فیصلے پر شائقین کی طرف سے انھیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب شعیب اختر نے اس رویے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غیر ملکی کرکٹرز پر تنقید کے بجائے ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں یو اے ای میں پی ایس ایل کی رونقیں بڑھانے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم سب کو ایسا ہی کرنا چاہیے۔
سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ ہم اس بار فائنل کی میزبانی کررہے ہیں،اگلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب لاہور اور فائنل کراچی یا راولپنڈی میں ہوسکتا ہے۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ کرکٹ سمیت کئی معاملات میں ہمیں مشکل حالات کا سامنا ضرور ہے لیکن کسی گھبراہٹ کا شکار ہونے کے بجائے درست راستوں کا انتخاب کرتے ہوئے ثابت قدمی سے بڑھنا ہوگا، پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے مثبت پیغام جائے گا جبکہ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں تو ہمارے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید رکھنا چاہیے کہ ایسا وقت ضرور آئے گا۔