ویلڈن پرائم منسٹر عمران بنا سوچے بیان دیتے ہیں مشرف

 کبھی نہ کبھی تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے قدم اٹھانا تھا اب کیوں نہیں، انٹرویو

 کبھی نہ کبھی تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے قدم اٹھانا تھا اب کیوں نہیں، انٹرویو۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدر پرویزمشرف نے پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے پر وزیراعظم نوازشریف کو ''ویلڈن پرائم منسٹر'' کہا ہے۔


پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں، لاہور کی جگہ فائنل کراچی کرایا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملہ ہوا تھا اس لیے سنگاکارا شاید لاہور نہ جائے۔

سابق صدر نے کہا کہ عمران خان نے بنا سوچے سمجھے بات کی کبھی نہ کبھی تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنے کیلیے قدم اٹھانا ہوگا اس لیے اب ہی کیوں نہ اٹھایا جائے، پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے پر ویلڈن پرائم منسٹر کہتا ہوں، ساری پاکستانی ٹیمیں ہیں سب کو سپورٹ کرتا ہوں۔
Load Next Story