شامی فوج نے تاریخی شہر تدمر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا

سیکیورٹی فورسز کو روسی فضائیہ کی مدد حاصل تھی،فوجی ترجمان نے تصدیق کردی۔


APP March 04, 2017
سیکیورٹی فورسز کو روسی فضائیہ کی مدد حاصل تھی،فوجی ترجمان نے تصدیق کردی۔ فوٹو فائل

شام کی سرکاری افواج نے تاریخی شہرتدمر( پلمیرہ) کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔

شامی فوج نے کہا کہ اس نے ایک ہی سال میں دوسری بار داعش کے شدت پسندوں سے پلمیرہ شہرکا قبضہ واگزار کرا لیا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو پورے شہر پر کنٹرول حاصل ہے۔ بیان کے مطابق، روسی فضائی مدد کے ساتھ، حکومت شام شہر پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

دوسری جانب دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں نے اتوار کو شہر خالی کرنا شروع کردیا تھا اور منگل کو سرکاری فوجیں پلمیرہ کے مضافات میں داخل ہو چکی تھیں، اس سے قبل روس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع سرگئی شوگو نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو فوجی کامیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔ شامی فوج کو روسی فضائی افواج کی جانب سے فراہم کردہ مدد کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پلمیرہ شہر کو کبھی ایک کبھی دوسرے فریق نے اپنے کنٹرول میں لیا۔ حکومت شام نے گزشتہ مارچ اور پھر دسمبر میں شہر پر قبضہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔