کراچی میں نئی حلقہ بندیاں ایم کیو ایم کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے منظور

ایم کیو ایم کوعدالتی فیصلے پر اعتراض نہیں، عدالتی احکامات کو عملدرآمد کی حد تک چیلنج کیا گیا ہے، فروغ نسیم۔


ویب ڈیسک January 09, 2013
کراچی میں نئی حلقہ بندی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی. فوٹو: فائل

کراچی میں نئی حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظور کرلی گئی.

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کراچی میں نئی حلقہ بندی سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایم کیو ایم کی نظر ثانی کی درخواست دفتر اعتراضات دور کئے جانے کے بعد سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔

سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیو ایم کو 6 اکتوبر 2012ء کے عدالتی فیصلے پر اعتراض نہیں، عدالتی احکامات کو عملدرآمد کی حد تک چیلنج کیا گیا ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم موقف ہے کہ پاکستان میں مردم شماری ہر 10 سال میں ہوتی ہے، 2008 ء میں شروع کی گئی مردم شماری تاحال مکمل نہیں ہوسکی اور قانون کے مطابق نئی حلقہ بندیاں مردم شماری کے بغیر نہیں ہوسکتیں۔ ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ پہلے مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائے اس کے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں