پی ایس ایل فائنل کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت لاہور پہنچ گئی

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کو بلٹ پروف گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل پہنچایا جائے گا


ویب ڈیسک March 04, 2017
پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ فوٹو: ٹویٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لئے پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم اور دیگر عملہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرنے کے لئے پشاور زلمی کے کھلاڑی دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے کھلاڑیوں کو بلٹ پروف گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی کنگز کو شکست دیکر پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، مارلن سیموئلز اور سمت پٹیل میں شامل ہیں، اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض، حسن علی اور افتخار احمد بھی لاہور پہنچ چکے ہیں، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور دیگر عملہ بھی لاہور پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی کمنٹیٹرز کے پاکستان نہ آنے کے باعث پی ایس ایل کے فائنل میں وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجہ کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹیرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔