فیصل آبادمسافروین میں سلنڈرپھٹنے سے1 شخص جاں بحق 3 زخمی

واقعہ وین میں لگے گیس سلنڈرکےغیر میعاری ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔


ویب ڈیسک January 09, 2013
طبی عملے کے مطابق زخمیوں میں سے ایک حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

فیصل آباد میں مسافروین کا سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ بلال نگر ملت روڈ پر پیش آیا ، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ایلائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، طبی عملے کے مطابق زخمیوں میں سے ایک حالت تشویشناک ہے۔


عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ وین میں لگے گیس سلنڈرکےغیر میعاری ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں