ISLAMABAD:
آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر چھٹے روز بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔
آسٹریلیا کے جنوب مشرقی جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، اس مقصد کے لئے ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد حاصل کی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث آگ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، آتشزدگی کے باعث ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں ہر سال ہزاروں ہیکٹر اراضی پر محیط جنگلات گرمی کے باعث جل کر خاکستر ہوجاتے ہیں۔