آسٹریلیا جنگلات میں لگنے والی آگ پر چھٹے روز بھی قابو نہیں پایا جا سکا

آتشزدگی کے باعث کئی ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرنی پڑی۔


ویب ڈیسک January 09, 2013
درجہ حرارت میں کمی کے باعث آگ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، حکام۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر چھٹے روز بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔


آسٹریلیا کے جنوب مشرقی جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، اس مقصد کے لئے ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد حاصل کی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث آگ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، آتشزدگی کے باعث ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں ۔


واضح رہے کہ آسٹریلیا میں ہر سال ہزاروں ہیکٹر اراضی پر محیط جنگلات گرمی کے باعث جل کر خاکستر ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں