پاکستان میں معیاری پروگرام کی پیشکش ہوئی تو سوچ سکتا ہوںشتروگھن سنہا

سوناکشی سنہا کو اپنی اقدار، عزت اور خاندان کے وقار کا احساس ہے,شتروگھن سنہا.


ویب ڈیسک January 09, 2013
ان کی بیٹی سوناکشہ سنہا کو اپنی اقدار، عزت اور خاندان کے وقار کا احساس ہے,شتروگھن. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:

بالی ووڈ معروف اداکار شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں کسی ایسے ٹی وی شو کی میزبانی کی پیشکش ہوئی جس میں معلومات اور تفریح دونوں ہوں تو وہ اس کی میزبانی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔


ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران لیجنڈ بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا کو اپنی اقدار، عزت اور خاندان کے وقار کا احساس ہے،اس نے بالی وڈ کی ہیروئنز کو ایک نیا انداز دیاہے۔


شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ سوناکشی جب بھی کوئی فلم سائن کرتی ہے تو معائدے کی شرائط میں شامل ہوتا ہے کہ وہ کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ان کے ملک ،قوم یا خاندان کی عزت پر حرف آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |