پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ’’ہم‘‘ کے راستے پرچلنا ہوگا شہبازشریف

، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر چل رہا ہے، شہبازشریف


ویب ڈیسک March 04, 2017
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی مفادات اور جمہوری اقدار کو مقدم رکھا، وزیر اعلی: فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ''میں'' کی روش ملک اور قوم کیلیے نقصان دہ ہے اور پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے''ہم'' کے راستے پر چلنا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 کا پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ، روشن اور معاشی طور پر مضبوط ہے، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر چل رہا ہے جب کہ ملک کی ترقی کے لیے ''میں'' کی روش ملک اورقوم کیلیے نقصان دہ ہے اور پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے ''ہم''کے راستے پر چلنا ہوگا۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی مفادات اور جمہوری اقدار کو مقدم رکھا اور یکجہتی، اتحاد اور اتفاق کے ذریعے ملک کو آگے لے کرجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں