ملتان سے 2 سال قبل اغوا ہونے والے خفیہ ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی لاش برآمد

عمر مبین کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور لاش پر داعش کی پٹی بھی بندھی ہوئی تھی


ویب ڈیسک March 04, 2017
عمر مبین کو 2 سال قبل گارڈن ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مغوی بھتیجے اور حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر مبین جیلانی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت عمر مبین جیلانی کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق عمر مبین جیلانی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر لاش پھینک دی گئی، لاش پر کالعدم تنظیم داعش کے نام بھی پٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ملتان میں حساس ادارے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اغوا

واضح رہے کہ عمر مبین جیلانی سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے اور حساس ادارے کے اہلکار تھے، انہیں 16 جون 2014 کو گارڈن ٹاون کے علاقے سے 6 نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں