تمام صوبوں میں وسائل کی یکساں تقسیم ہماری ذمہ داری ہے وزیراعظم

پاکستان کوترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنا ہمارا وژن ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک March 04, 2017
بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں، وزیر اعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کووسائل کی یکساں تقسیم ہماری ذمے داری ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلی بلوچستان سردارثناء اللہ زہری نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان نے وزیراعظم کوصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری سے عوامی بہبود کے منصوبوں پرنئے ولولے سے کام جاری ہے اوروفاقی حکومت کے اقدامات سے صوبے کی محرومی کا خاتمہ ہوا ہے جب کہ حکومتی اقدامات کی بدولت میں سلامتی کی صورتحال بھی بہتری ہوئی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ تمام صوبوں کا ملکی وسائل پریکساں حق ہے اورتمام ہی صوبوں کووسائل کی یکساں تقسیم یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، فاٹا اورگلگت بلتستان کوبھی ملکی وسائل پریکساں حق دینا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان کوترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنا ہمارا وژن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں جاری منصوبوں اوراسکیموں کی رفتارکی خود نگرانی کررہا ہوں، ملک کی تمام اکائیوں میں یکساں ترقی کے بغیرحکومتی ویثرن کی تکمیل نہیں ہوسکتی، حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے بلوچستان کے عوام بااختیارہوں گے اورحکومتی اقدامات کی بدولت بلوچ عوام کو بہتری زندگی کا ادراک ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |