شاہ زیب قتل کیس عینی شاہدین نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا

سراج تالپور نے شاہ زیب پر فائرنگ کی ملزم کا بھائی سجاد تالپور بھی اس کے ساتھ تھا، عینی شاہدین۔

میڈیا سے اپیل ہے کہ واقعے کے گواہوں کے نام ظاہر نہ کئے جائیں،تفتیشی افسر۔ فوٹو : ایکسپریس

شاہ زیب قتل کیس کے عینی شاہدین نے فائرنگ کرنے والے اور اس کے ساتھ موجود دیگر ملزموں کی شناخت کرلی ہے۔


سٹی کورٹ کراچی میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی شناختی پریڈ کے دوران عینی گواہوں نے سراج تالپور کو فائرنگ کرنے والے جبکہ سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کو اس کے ساتھی کی حیثیت سے شناخت کرلیا ہے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سراج تالپور نے شاہ زیب پر فائرنگ کی ، ایک موقع پر جب ملزم نے فائرنگ روکی تو سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری نے ملزم کو کہا کہ شاہ زیب ابھی زندہ ہے اس لئے فائرنگ جاری رکھو۔

اس موقع پر واقعے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ملزموں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاہم سکندر جتوئی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے وہ میڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ واقعے کے گواہوں کے نام ظاہر نہ کئے جائیں۔
Load Next Story