پی ایس ایل فائنل کے لئے عمران خان کی دلچسپ خواہش

عمران خان کی قذافی اسٹیڈیم میں اپنے نام سے منسوب انکلوژر کی ٹکٹ فری کرنے کی خواہش کا اظہار


ویب ڈیسک March 04, 2017
عمران خان کی قذافی اسٹیڈیم میں اپنے نام سے منسوب انکلوژر کی ٹکٹ فری کرنے کی خواہش کا اظہار۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے حکومت کی جانب سے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد اب ایک دلچسپ خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتنے عرصے بعد ملک میں کرکٹ ہو رہی ہے اور عوام کو ٹکٹ 12، 12 ہزار روپے میں ٹکٹ فروخت کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کا آئیڈیا ''پاگل پن'' ہے

عمران خان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپنے نام سے منسوب انکلوژر کی ٹکٹ فری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔