سب سے بڑا ایوارڈ بھارت میں قومی ٹیم کی کامیابی ہے سعید اجمل

بھارت میں قومی ٹیم کی کامیابی کی بنیادی وجہ ٹیم کا ایک ہوکر کھیلنا اور ہرکھلاڑی کی محنت ہے،سعیداجمل


ویب ڈیسک January 09, 2013
سعید اجمل اتوار کو بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوں گے، فوٹو: اے ایف پی

جادوگر بولر سعید اجمل نے کہا ہے کہ بھارتی سرزمین پر بھارت کو ہرانا ایک چیلنج تھا، سب سے بڑا ایوارڈ قومی ٹیم کی کامیابی ہے۔


سعید اجمل نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ دہلی کے میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوس نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے انہیں آئی سی سی ایوارڈ بھی نہیں دیا گیا تھا، وہ سمجھتے ہیں کہ سب سے بڑا ایوارڈ بھارت میں قومی ٹیم کی کامیابی ہے جس کی بنیادی وجہ ٹیم کا ایک ہوکر کھیلنا اور ہرکھلاڑی کی محنت ہے۔

سعید اجمل نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے لیکن یہاں کامیابی حاصل کرنا اُن کے لئے مشکل ہوگا۔

جادوگر بولر سعید اجمل اتوار کو بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |