سیف کو کرینہ سے شکوے شکایتیں

جب سے تیمور دنیا میں آیا ہے مجھ پر توجہ کم کردی ہے، سیف کا کرینہ سے شکوہ


ویب ڈیسک March 04, 2017
میرا بیٹا بھی بہت خوبصورت اورحسین ہے، کرینہ: فوٹو: فائل

کرینہ کپور خان بیٹے کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں بھی خبروں کی زینت بنی رہی ہیں اور اب ان کی پوری توجہ ان کے بیٹے تیمور کی طرف ہوگئی ہے جس پر چھوٹے نواب سیف علی خان اب ان سے شکوہ کرنے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورسے جب انٹرویوکے دوران ان کی جانب سے بیٹے کو تیمورکے بجائے 'لٹل جان' کے نام سے پکارنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں اورمیں اپنے بیٹے کا نام تیمورکے بجائے کیوں لٹل جان پکاروں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کرینہ کا بیٹا تیمور'' لٹل جان'' بن گیا

اداکارہ نے کہا کہ میرے بیٹے کا نام تیمورہے جو بہت پیارا نام ہے جب کہ میرا بیٹا بھی بہت خوبصورت اورحسین ہے، سب کو بھی میرے بیٹے کو اس کے اصل نام سے ہی پکارنا چاہیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: 'تیمور پٹھانوں جیسا خوبصورت ہے'

اداکارہ سے جب انٹرویومیں ماں بننے کے بعد تبدیل ہونے والے احساسات اور جذبات کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا سفر بہت اچھا تھا اورابھی میں اس حوالے سے کچھ نہ کچھ سیکھ رہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ تیمورکی پیدائش کے بعد سیف بھی شکایت کرنے لگے ہیں کہ ان کی ساری توجہ صرف تیمور کی طرف ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔