ڈی جی ملٹری آپریشنزکابھارتی ہم منصب سے رابطہفائرنگ کاالزام مسترد

بھارتی پروپگینڈے کا مقصد بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے،عسکری ذرائع


ویب ڈیسک January 09, 2013
بھارتی پروپگینڈے کا مقصد بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے،عسکری ذرائع فوٹو: رائٹرز/ فائل

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور فائرنگ کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا قراردیا ہے۔


عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج کےڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے بھارتی ہم منصب سےہاٹ لائن پر گفتگو کے دوران لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی فائرنگ کے بھارتی الزام کو بے بنیاد قرار دے کرمسترد کردیا۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپگینڈے کا مقصدبھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج پر بھارتی سرحدی حدود میں فائرنگ کے الزام پر بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

دو فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کارروائی غیرانسانی ہے، معاملہ اعلیٰ ترین سطح پر اٹھایا جائے گا،بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے پاکستان کی وضاحت کا انتظار ہے جبکہ بھارتی اپوزیشن جماعت بی جے پی کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعے کے بعد پاکستان سے مذاکرات معطل کردیئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |