بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چوٹ کیمپ اور کاہان میں سرچ آپریشن کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 04, 2017
کارروائی میں  24 دستی بم، 4900 راؤنڈز، چھوٹی مشین گن کی 4 ہزار 500 گولیوں سمیت ہتھیاروں اورگولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد ہوا، آئی ایس پی آر : فوٹو : فائل

سیکیورٹی فورسز نے کاہان اور چوٹ کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے جدید اسلحہ اور گولہ و بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چوٹ کیمپ اور کاہان میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران اسلحہ اورگولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آپریشن رد الفساد میں مشتبہ افراد کی بلاتفریق گرفتاریاں ہورہی ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کی کارروائی میں برآمد ہونے والے اسلحے و بارود میں 24 دستی بم، 4900 راؤنڈز، چھوٹی مشین گن کی 4 ہزار 500 گولیوں سمیت مختلف بور کے ہتھیاروں اورگولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی شامل ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھرمیں دہشت گردی کے خلاف آپریشن تیز

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔