لاہورمیں سیشن عدالت کے باہرموجود 3 نوجوانوں کے اسکول بیگزسے اسلحہ برآمد

بچوں سے ملنے والا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے، باپ واجد کا پولیس کے سامنے بیان


ویب ڈیسک March 04, 2017
مدعی واجد بچوں کے ہمراہ قتل کیس میں پیشی کے موقع پر اسلحہ لیکر آیا تھا فوٹو: فائل

پولیس نے سیشن عدالت کے باہرموجود 3 نوجوانوں کے اسکول بیگزسے اسلحہ برآمد کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکی سیشن عدالت کے باہرگاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر3 نوجوان اسکول بیگزلٹکائے موجود تھے، پولیس نے شک ہونے پران کی تلاشی لی تواسکول بیگ سے اسلحہ نکلا، پولیس نے تینوں نوجوانوں کو اسلام پوره پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

پولیس کے سامنے نوجوانوں کے باپ واجد نے بیان دیا کہ وہ بچوں کے ہمراہ قتل کیس میں پیشی کےموقع پراسلحہ لیکرآیا تھا اوراس کے بچے اسلحہ پارکنگ میں لے کرکھڑے تھے، برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے. پولیس نے بھی اسلحی قانونی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔