لاہورہائیکورٹ نے سکندرجتوئی کی ایک دن کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی

سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں تاہم خدشہ ہے کہ کراچی پولیس گرفتارنہ کرلے، سکندر جتوئی کا موقف


ویب ڈیسک January 09, 2013
کراچی کی عدالت نے سکندر جتوئی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں۔ فوٓٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کی ایک دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے والد سکندرجتوئی نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ کل سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ پولیس انہیں گرفتارنہ کرلے، جس پرلاہورہائی کورٹ نے ملزم سکندرجتوئی کی ایک دن کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کل شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور اس کے والد سکندر جتوئی کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ کراچی کی مقامی عدالت نےبھی دونوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |