میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ پی ایس ایل پرنظررکھوں وسیم اختر

کراچی میں جاری منصوبوں میں ہونے والی کرپشن سب کے سامنے لاؤں گا، وسیم اختر


ویب ڈیسک March 04, 2017
نیب اوراینٹی کرپشن کچھ نہیں کر سکتے اب فیصلہ عوام کریں گے، وسیم اختر: فوٹو: فائل

LONDON: کراچی کے مئیروسیم اختر کا کہنا ہے کہ بحیثیت مئیر بہت سی ذمہ داریاں ہیں اس لیے میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ پی ایس ایل پر نظررکھوں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق میئرکراچی وسیم اخترنے صدرمیں مارکیٹ ایسوسی ایشن کےعہدیداران سے ملاقات میں کہا کہ کراچی کے منصوبے پرخود نظررکھ رہا ہوں، کراچی کے جاری کچھ منصوبوں میں بد عنوانی کےانکشافات ہوئے ہیں، منصوبوں کے انجینیئرز اور ٹھیکیداروں کا تعلق کراچی سے ہی ہے اوروہ ہمیں باخبررکھتے ہیں، جاری منصوبوں میں ہونے والی کرپشن سب کے سامنے لاؤں گا جب کہ وائٹ پیپرجاری کرکے حقائق عوام کے سامنے لائیں گےاورنیب اوراینٹی کرپشن کچھ نہیں کر سکتے اب فیصلہ عوام کریں گے۔

وسیم اختر نے کہا کہ صدرسمیت دیگرعلاقوں میں تجاوزات کی بھرمارہے جسے ہٹانے کی کوشش کریں گے، جاری ترقیاتی منصوبوں میں جہاں غیرمعیاری کام دیکھا اسے روک رہے ہیں۔ پی ایس ایل میچ دیکھنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت بہت سی ذمہ داریاں ہیں اس لیے میرے پاس اتناوقت ہی نہیں کہ پی ایس ایل پر نظررکھوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔