تحریک منہاج القرآن کی جانب سے 13 جنوری کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکا کو اسلام آباد پہنچانے کے لئے 40 ہزار چھوٹی بڑی گاڑیوں کی بکنگ کرائی گئی ہے جبکہ دیگر جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے آنے والی ٹرانسپورٹ اس کے علاوہ ہوگی اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے تحریک منہاج القرآن کے دس ہزار کارکن اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں 13 جنوری کو لانگ مارچ کے شرکا لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے، ان کے ساتھ تحریک منہاج القرآن کے علاوہ ایم کیوایم اور مجلس وحدت المسلمین سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن بھی شامل ہوں گے۔