مردم شماری کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں آئی ایس پی آر

پاک فوج مردم شماری میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 04, 2017
پاک فوج مردم شماری میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی، آئی ایس پی آر. فوٹو: فائل

NOTTINGHAM: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں چھٹی مردم شماری کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں رواں ماہ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پاک فوج کی کو آرڈینینش میٹنگ منگلا میں ہوئی جس میں کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی، ادارہ شماریات اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک فوج کی مردم شماری کیلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مردم شماری میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور اجلاس میں شریک تمام اداروں کے نمائندوں نے مردم شماری کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہونے پر اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔