فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی کثیر الجماعتی کانفرنس

پیپلز پارٹی کی کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان اور فاٹا اصلاحات کے معاملات بھی زیر غورآئے


ویب ڈیسک March 04, 2017
پیپلز پارٹی کی کثیر الجماعتی کانفرنس میں (ن) لیگ، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم شامل نہیں ہیں. فوٹو: فائل

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کےلیے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کثیر الجماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے کثیرالجماعتی کانفرنس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کی سربراہی سابق صدر آصف علی زرداری اور چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بل کی منظوری کیلیے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب

کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی، مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین، بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری، جمہوری وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت کا وفد بھی شامل تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کا معاملہ اور پیپلز پارٹی کی اے پی سی

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم کے مسودے میں ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں