اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل شرجیل اور خالد کے معاملے پر کمیشن بنائے جانے کا امکان

شرجیل خان نے چارج شیٹ کا جواب جمع کرا دیا جبکہ خالد لطیف کے پاس آج آخری روز ہے


Sports Desk March 04, 2017
شرجیل خان نے چارج شیٹ کا جواب جمع کرا دیا جبکہ خالد لطیف کے پاس آج آخری روز ہے۔ فوٹو: فائل

ABBOTABAD: پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے چارج شیٹ کا جواب پی سی بی میں جمع کروا دیا۔ پلیئر کے وکیل نے جواب جمع کروایا جبکہ پی سی بی ذرائع نے جواب موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

چارج شیٹ کا جواب جمع کروانے کی ڈیڈ لائن آج شام 5 بجے تک ہے لیکن تاحال خالد لطیف کا جواب موصول نہیں ہو سکا۔گزشتہ روز دونوں پلیئرز کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ چارج شیٹ کے جواب میں انہوں نے فکسنگ الزامات تسلیم نہیں کیے ہیں اور یہ اعتراف کیا ہے کہ بکی کے رابطے پر حکام کو نہ بتانے کی غلطی کی صورت میں ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی جس کا اعتراف کر چکے ہیںِ۔

فکسنگ الزامات سے انکار پر پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔