آرنلڈ شوارزنیگر نے ٹرمپ کی وجہ سے ٹی وی شو کی میزبانی چھوڑ دی

رئیلٹی شو میں کام کرنے پر اعتراض نہیں لیکن ٹرمپ اس کے پروڈٰوسر ہیں، آرنلڈ شوارزنیگر


ویب ڈیسک March 04, 2017
شوارزنیگر کا کہنا ہے کہ انہیں اس شو میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود ہی اس کے ایگزیکٹیو پروڈٰوسر بھی ہیں اس لیے پروگرام میں مزید کام نہیں کرناچاہتے۔ (فوٹو: فائل)

LANDIKOTAL: ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگرنےامریکی ٹی وی پر چلنے والے رئیلیٹی شو ''دی سیلیبریٹی اپرینٹس'' کی میزبانی چھوڑتے ہوئے اس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا ہے۔

آرنلڈ شوازنیگر پچھلے دو سال سے امریکی ٹی وی چینل این بی سی کے رئیلیٹی شو ''دی سیلیبریٹی اپرینٹس'' کے میزبان تھے لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جن کا کہنا تھا کہ اس شو کی ریٹنگ میں کمی کی وجہ آرنلڈ شوارزنیگر ہیں۔

شوارزنیگر کا کہنا ہے کہ انہیں اس شو میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود ہی اس کے ایگزیکٹیو پروڈٰوسر بھی ہیں اس لیے پروگرام میں مزید کام نہیں کرناچاہتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر نے ایک تقریب میں دی سیلیبریٹی اپرینٹس کی گرتی ہوئی ریٹنگ کا ذمہ دار آرنلڈ شوارزنیگر کو ٹھہرایا تھا جس کے جواب میں آرنلڈ نے اپنی ایک ویڈیو ٹویٹ میں کہا کہ اگر ٹرمپ خود کو واقعی درست سمجھتے ہیں تو وہ اُن کی جگہ اس پروگرام کی میزبانی سنبھال لیں اور وہ امریکی صدر بن جاتے ہیں تاکہ سب لوگ سکون سے رہ سکیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی ماضی میں ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے علاوہ ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (موجودہ ڈبلیو ڈبلیو ای) سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں جہاں ان کا نام ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں