جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے سیریز 23 سے اپنے نام کر لی

جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف 106 گیندوں پہلے ہی حاصل کرلیا


Sports Desk March 04, 2017
فاف ڈوپلیسی 51 اور ڈیوڈ ملر 45 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ فوٹو: کرک انفو

KARACHI: جنوبی افریقا نے پانچویں اورآخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔

ایڈن پارک میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، پوری ٹیم 41.1 اوورز میں 149 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کولن ڈی گرینڈ ہوم 32 جبکہ ڈین براؤن ویل، جیمز نیشام اورمچل سینٹنر 24,24 رنز بنا سکے۔ 7 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ کاگیسو ربادا نے 3 جبکہ عمران طاہر اور اندیل پیلوکووا نے 2,2 اور کرس مورس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا نے 150 رنز کا ہدف 32.2 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فاف ڈوپلیسی 51 اور ڈیوڈ ملر 45 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے 23 رنز بنائے۔ جیتین پٹیل 2 جبکہ گرینڈ ہوم اور جیمز نیشام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کاگیسو ربادا مین آف دی میچ قرار پائے۔ جنوبی افریقہ نے سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔