ینگ ڈاکٹرز کے 50 فیصد مطالبات منظور کرلئے مشیرصحت سلمان رفیق

سالانہ پروموشن پلان تیار کیا ہے جس میں سروس اسٹرکچر کا اطلاق 7 نومبر کے بجائے 3 نومبر سے کیا گیا ہے،خواجہ سلمان رفیق.


ویب ڈیسک January 09, 2013
محکمہ صحت نے سالانہ پروموشن پلان تیار کیا ہے جس میں سروس اسٹرکچر کا اطلاق 7 نومبر کے بجائے 3 نومبر سے کیا گیا ہے،خواجہ سلمان رفیق. فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے 50 فیصد مطالبات منظور کرلئے، باقی کی منظوری تین سے چار ہفتوں میں دی جائے گی۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے سالانہ پروموشن پلان تیار کرلیا ہے، سروس اسٹرکچر کا اطلاق 7 نومبر کے بجائے 3 نومبر سے کیا ہے، پیرا میڈیکس اور ڈاکٹرز کے جائز مطالبات پر کام کررہے ہیں امید ہے کہ مسائل جلد حل ہوجائیں گے، انہوں نےکہا کہ گوجرانوالہ کے واقعے میں 17 ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں