کل تک مطالبات نہ مانے گئے تو پھر لانگ مارچ ہوگا حیدرعباس رضوی

حکومت بھی اس بارے میں جانتی ہے کہ لانگ مارچ میں ملک بھر سے کتنی بڑی تعداد میں عوام شرکت کریں گے۔


ویب ڈیسک January 09, 2013
حکومت یا کسی سیاسی جماعت کے خلاف لانگ مارچ نہیں کررہے، حیدر عباس رضوی۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کل تک انتخابی اصلاحات کے حوالے سے مطالبات نہ مانے گئے تو لانگ مارچ ضرور ہوگا۔

لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کا کہناتھا کہ طاہر القادری کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کا لانگ مارچ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں وہ ملک میں آئین کے مطابق انتخابی عمل میں اصلاحات چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا، 23 دسمبر کو ہونے والے جلسہ عام میں وہ کہہ چکے ہیں کہ اگر 10 جنوری تک ان کے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو پھر لانگ مارچ ضرور ہوگا۔

حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کئے جانے والے انتظامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت بھی اس بارے میں اچھی طرح جانتی ہے کہ ملک بھر سے اس لانگ مارچ میں کتنی بڑی تعداد میں عوام شرکت کریں گے اور 14 جنوری عوام کی فتح کا دن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں