لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے میں پاکستان ملوث نہیںحناربانی کھر

پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کا ماحول نہیں چاہتا، واقعے کی تیسرے فریق سے تحقیقات کرانے کے لئے تیارہیں


ویب ڈیسک January 09, 2013
لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں،حنا ربانی کھر۔ فوٹو: فائل

وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے میں پاکستان ملوث نہیں، واقعے کی تیسرے فریق سے تحقیقات کرانے کے لئے تیارہیں۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے حناربانی کھر نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کا ماحول نہیں چاہتا، بھارت کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہئے کہ ہلاک ہونے والے دونوں بھارتی فوجی اپنی ہی سرزمین پرمارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے واقعے میں پاک فوج کے لانس نائیک اسلم شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان معظم علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کنٹرول لائن پر فائر بندی کے معاہدے پر قائم ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ سے بھی واقعے کی تحقیقات کے لئے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔