شہبازشریف اور چوہدری نثار کا پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی پراطمینان کا اظہار

پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہبازشریف


ویب ڈیسک March 04, 2017
پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہبازشریف، فوٹو؛ آئی این پی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان ملاقات میں پی ایس ایل فائنل کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے کیے جانے والے اب تک کے سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے فائنل کے لیے اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے بیان کو مسترد کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ''ہم'' کے راستے پرچلنا ہوگا، شہبازشریف

شہبازشریف نے کہا کہ فائنل میچ کے لیے 60 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کا بیان حقائق کے منافی ہے، سیکیورٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر ہروہ اقدام اٹھایا جائے گا جس سے شہریوں کے روز مرہ معمولات میں کوئی رکاوٹ نہ پڑے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کے دشمن سول و عسکری تعلقات میں قربت نہیں دیکھناچاہتے، چوہدری نثار

ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے شہبازشریف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اجلاس کے بارے میں بھی آگاہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے پنجاب پولیس اور رینجرز کی اب تک کی گئی مشترکہ کارروائیوں پر بھی اطمینان کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔